27 اکتوبر 2025 - 11:13
کتاب ”تذکرۂ شہید رابع کی دہلی میں تقریب رونمائی

آستانہ شہید رابع پنجہ شریف دہلی ہندوستان میں محقق ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی کی نئی تالیف کردہ کتاب ”تذکرۂ شہید رابع" کی تقریب رونمائی علمائے کرام اور دانشورانِ قوم کی موجودگی میں انجام پائی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستانہ شہید رابع پنجہ شریف دہلی ہندوستان میں محقق ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی کی نئی تالیف کردہ کتاب ”تذکرۂ شہید رابع" کی تقریب رونمائی علمائے کرام اور دانشورانِ قوم کی موجودگی میں انجام پائی۔

تقریب رونمائی کی صدارت دہلی کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد محسن تقوی نے کی اور مہمان خصوصی کے طور پر حجت الاسلام والمسلمین جناب آقائے رضائی اور حجت الاسلام والمسلمین جناب آقائے سید حسین، حجت الاسلام مولانا سید رئیس احمد جارچوی نے شرکت کی۔

مقررین نے اس کتاب کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ میرزا محمد کامل دہلوی کے حالات زندگی پر مفصل کتاب کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی بحمد اللہ ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی نے یہ گرانقدر اور تحقیقی تذکرہ تصنیف کر کے بہت بڑی ضرورت کو پورا کیا؛ یہ تصنیف، مدافع تشیع حریم ولایت، مایہ ناز مناظر، ماہر علم کلام علامہ میرزا محمد کامل دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے جس میں پانچ ابواب ہیں جن میں علامہ کے خاندانی پس منظر کے ساتھ ان کی حیات اور خدمات کا تحقیقی جائزہ تقریباً دو سو صفحات پر لیا گیا ہے۔

کتاب نزھہ اثنا عشریہ کے منظر عام پر آتے ہی مخالفین میں کھلبلی مچ گئی جس کے نتیجے میں آپ کو زہر دغا سے شہید کر دیا گیا اور پنجہ شریف دہلی میں آپ کا مزار بنا۔ ایسے مرد مجاہد کی قربانی اور خدمات سے نئی نسل کو آشنا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ شہید رابع کے علمی آثار کی اشاعت کی جائے، تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔

تقریب رونمائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولانا علی کوثر نے کیا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا اظہر سانکھنوی نے انجام دئیے اور مزار شہید پر پھولوں کے گلدستے بھی رکھ دئیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha